ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پلوامہ میں چوتھے دن بھی ہڑتال جاری

پلوامہ میں چوتھے دن بھی ہڑتال جاری

Thu, 09 Mar 2017 12:09:51  SO Admin   S.O. News Service

جموں، 8؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال میں آج چوتھے دن بھی ہڑتال جاری ہے۔حزب المجاہدین کے دومبینہ دہشت گردوں کے مارے جانے کے بعد سے ہی لوگوں کی طرف سے ہڑتال کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ترال اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں دکانیں اور کاروباری ادارے بھی بند ہیں اور سڑکوں سے گاڑیاں غائب ہیں،صرف یہی نہیں بلکہ سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں بھی ہڑتال کا اثر پڑا ہے،تاہم جنوبی کشمیر کے دیگر علاقوں میں معمولات زندگی عام ہے،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے کے لئے اضافی سکیورٹی اور پولیس دستے کو تعینات کیا گیا ہے۔


Share: